Home » معرکہ حق کا ایک سال مکمل،افواجِ پاکستان کی کامیابیوں پر فیلڈ مارشل کا خراج تحسین،دہشت گردوں اور ملک دشمن قوتوں کو دوٹوک پیغام

معرکہ حق کا ایک سال مکمل،افواجِ پاکستان کی کامیابیوں پر فیلڈ مارشل کا خراج تحسین،دہشت گردوں اور ملک دشمن قوتوں کو دوٹوک پیغام

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن قومی اتحاد، پیشہ ورانہ مہارت اور ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی روشن مثال ہے۔انہوں نے دہشت گرد عناصر اور ملک دشمن قوتوں کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف آپریشن معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معرکہ عوام،حکومت اور افواج کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی واضح مثال ہے،پاکستان اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود مضبوط عزم اور یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔یہ بات انہوں نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ دو سو پچھتر ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،جس میں ملکی و علاقائی سلامتی،دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں،فوجی جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔انہوں نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاری،پیشہ ورانہ صلاحیت اور مختلف محاذوں پر کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔اجلاس میں ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بنیادوں پر انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے آپریشنل رفتار مزید تیز رکھی جائے گی۔اجلاس میں آپریشن غضب لِلحق کے تحت دہشت گردوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ کشیدگی سے بچنے اور تحمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبادیاتی تبدیلیوں کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا گیا۔فورم نے افغان سرزمین سے دہشت گرد عناصر کی مبینہ موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ذمہ دارانہ رویہ ناگزیر ہے۔فیلڈ مارشل نے کور کمانڈرز کو بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر مکمل آپریشنل تیاری برقرار رکھنے اور جدید حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز