Home » فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کرسمس تقریبات میں شرکت،بین المذاہب ہم آہنگی کو پاکستان کی اصل طاقت قرار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کرسمس تقریبات میں شرکت،بین المذاہب ہم آہنگی کو پاکستان کی اصل طاقت قرار

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی روا داری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی خصوصی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری سے متعلق ان کے وژن کو اجاگر کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے اور آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو بلا تفریق برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی شناخت ایک ایسی ریاست کے طور پر ہے جہاں تمام مذاہب، نسلوں اور عقائد سے تعلق رکھنے والے شہری مساوی عزت اور مواقع کے حقدار ہیں۔انہوں نے پاکستان کی مسیحی برادری کی قومی ترقی اور سلامتی میں نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے نسل در نسل پاکستان کی مسلح افواج میں فخر، قربانی اور امتیازی خدمات سرانجام دی ہیں، جو پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب، نسل، ذات اور عقیدے سے بالاتر ہو کر مساوی مواقع اور مشترکہ آئینی اقدار ہی قومی اتحاد اور مضبوط ریاست کی بنیاد ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج آئینِ پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے وقار، سلامتی اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور ملک میں اتحاد، شمولیت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کے رہنماوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وطن کے دفاع، مذہبی ہم آہنگی، شمولیت اور قومی اتحاد کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز