Home » کراچی میں بڑا کریک ڈاون،ایف آئی اے نے فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان دھر لیے

کراچی میں بڑا کریک ڈاون،ایف آئی اے نے فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان دھر لیے

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)کراچی میں مالی جرائم کے خلاف جاری مہم کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔کارروائی کے نتیجے میں ایک ایسے گروہ کا سراغ ملا ہے جو شہریوں کو جعلی لین دین کے ذریعے بھاری رقوم سے محروم کرنے میں ملوث تھا، جبکہ حکام نے مزید گرفتاریوں کا بھی عندیہ دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق شہر قائد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،جن پر شہری کو زمین کی جعلی خرید و فروخت کے ذریعے کروڑوں روپے سے محروم کرنے کا الزام ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد سلیم جوکھیو اور فیاض احمد ڈاہر کو حراست میں لیا۔ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے ایک شہری کو جعلی دستاویزات کے ذریعے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر ایک کروڑ روپے ہتھیائے۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے حاصل کی گئی رقم کو مختلف بینک اکاونٹس کے ذریعے منتقل کر کے منی لانڈرنگ کا عمل بھی کیا،جس کے ذریعے غیر قانونی رقوم کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی ملزم محمد سلیم جوکھیو ماضی میں بھی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث رہا ہے اور وہ قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کیس میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مالی جرائم میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز