بدھ, مارچ 26, 2025
Home » ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم انصر کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم انصر نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر عامر علی کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی، ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا۔

کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جابحق ہوئے۔ کشتی حادثے میں متاثرہ کو مراکش حکام نے ریسکیو کیا۔ متاثرہ عامر علی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے۔ ملزمان نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے اہلخانہ سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز