راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد آج پاکستان کو عرب ممالک میں وہی عزت حاصل ہے جو دنیا کے بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، پاکستان کو اربوں ڈالر والے صرف اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے وطن کا پوری جرات اور دلیری سے نہ صرف دفاع کیا بلکہ اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور فوج کو ناکوں چنے چبوا دیئے،بھارت پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کو ساری زندگی نہیں بھلا سکتا ،اب وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے دہشت گردی کروا رہا ہے لیکن بہادر افواج اس کی اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملک کی دفاعی قوت، شہداءکی قربانیوں اور ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ میجر عدنان اسلم شہید جیسے سپوت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں ،میرا اس خاندان کے ساتھ بڑا قریبی تعلق ہے ،،میجر عدنان کے خاندان نے جس حوصلے سے اپنے قابل فخر بیٹے کی قربانی پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا اس پر پوری پاکستانی قوم فخر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ سے پہلے دنیا بھر میں پاکستان کو مسکین سمجھا جاتا تھا لیکن آج وزیراعظم پاکستان کو صرف عرب دنیا میں ہی نہیں بلکہ چین ،روس،امریکہ اور برطانیہ سمیت پورے یورپ میں بھی اتنی ہی عزت دی جاتی ہے جتنی بڑی طاقتوں کو دی جاتی ہے، پاکستان کو اربوں ڈالر کے حامل ممالک صرف اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے وطن کا دفاع کیا اور اپنے بد مزاج دشمن کو دھول چٹا دی۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دہشت گردی کے خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چھپ کر وار کر رہا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے سہولت کار افغان ہیں، جنہیں پاکستان نے چوالیس برس تک گلے سے لگایا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی شہداءکو دہشت گردوں کے برابر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دشمن اپنی ناپاک سازشوں میں مصروف ہے مگر پاکستان ہمیشہ قائم و دائم اور روشن رہے گا۔حنیف عباسی نے مزید کہا کہ حکومت نے راولپنڈی میں صفائی، صحت، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور کھیلوں کے شعبے میں بہترین نظام فراہم کیا ہے اور کامیابیاں ہمیشہ محنت اور لگن سے حاصل ہوتی ہیں۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ایسی بات کر دی کہ بھارت آگ بگولہ ہو جائے
7