Home » وفاقی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے سامنے ہتھیار پھینک دیئے،آزاد کشمیر کے عوام کے اہم اور دیرنہ مطالبات تسلیم

وفاقی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے سامنے ہتھیار پھینک دیئے،آزاد کشمیر کے عوام کے اہم اور دیرنہ مطالبات تسلیم

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

مظفر آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے سامنے مکمل طور پر ہتھیار ڈال دیے ہیں اور عوام کے طویل عرصے سے زیر التوا اہم مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ہونے والے مذاکرات میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے درمیان سخت مگر نتیجہ خیز بات چیت کے بعد تاریخی معاہدہ طے پایا ہے، اس معاہدے کے تحت مہاجرین اراکین اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے، ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے،اشرافیہ کی مراعات کم کرنے اور اراکین اسمبلی کی پنشن ختم کرنے سمیت متعدد حساس اور دیرینہ مطالبات پر اتفاق کیا گیا ہے۔اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام سے باقی پیچیدہ معاملات کی شفاف اور موثر قانون سازی بھی ممکن بنائی جائے گی،جس میں حکومت،سیاسی جماعتیں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔یہ معاہدہ نہ صرف عوامی حقوق کی بحالی کا اہم قدم ہے بلکہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام اور امن قائم کرنے کی سمت بھی سنگ میل ثابت  ہو سکتا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے نتیجے میں اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت فوری طور پر بعض معاملات پر اتفاق کیا گیا جبکہ چند امور پر مزید قانون سازی اور مشاورت کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں حکومت، سیاسی جماعتوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔معاہدے کے مطابق مہاجرین اراکین اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے اور ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم ان کی تعداد، ختم کرنے یا انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کرے گی۔ اسی طرح اشرافیہ کی مراعات کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اراکین اسمبلی کی پنشن ختم کرنے، وزراءکی گاڑیوں کے معیار میں کمی اور سابق وزرائے اعظم و صدور کی مراعات میں کمی سے متعلق امور بھی کمیٹی کے فیصلے کے تابع ہوں گے۔معاہدے میں نیلم جہلم سمیت دیگر ہائیڈرل منصوبوں سے متعلق امور کے حل کا طریقہ بھی کمیٹی میں طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حالیہ لانگ مارچ اور احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب ریلیف فراہم کیا جا سکے۔یہ تاریخی معاہدہ حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان اعتماد سازی اور سیاسی استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف عوامی مطالبات کی کچھ حد تک تکمیل ہوگی بلکہ آزاد کشمیر میں امن قائم کرنے اور سیاسی بحران کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز