ملک گیر کریک ڈاؤن شروع:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری اور فراڈ کے خلاف. ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے. جس کے نتیجے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد نے کہا. کہ بیٹری بنانے والی ایک معروف کمپنی. کے چیف فنانشل آفیسر کو. مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد سیلز ٹیکس فراڈ. میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے مزید کہا. کہ فیصل آباد کے ایک بڑے ٹیکسٹائل یونٹ. کے چیف فنانشل آفیسر. کو بھی لاکھوں روپے کے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث. ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بختیار محمد نے بتایا. کہ تیسرے مشتبہ شخص کو. اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا. کہ عدالت کی جانب سے ضمانتیں مسترد ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
قبل ازیں. وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے. پاکستان میں سالانہ ٹیکس چوری کی تفصیلات کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا. کہ پاکستان میں ٹیکس چوری تقریباً 7000 ارب روپے سالانہ ہے۔ انہوں نے کہا. کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور پاکستان کے ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
وزیر نے. پاکستان میں ٹیکس چوروں کے خلاف جنگ کا اعلان بھی کیا. اور اعتراف کیا. کہ ٹیکسوں کا سارا بوجھ ملک کے تنخواہ دار طبقے پر ڈالا جا رہا ہے۔