ٹیکس چوری کرنے والی کمپنیوں:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے. ٹیکس چوری کرنے والی کمپنیوں اور افراد کے خلاف اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد. ٹیکس چوروں کو گرفتار کیا، ذرائع نے مزید بتایا. کہ کارروائی تیز کرنے کے لیے چوری کرنے والی. ان کمپنیوں کی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ متعلقہ ٹیکس کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔
ادھر، ایف بی آر حکام نے کہا ہے. کہ نئے اقدامات سے پاکستان میں ٹیکس چوری میں کمی آئے گی. کیونکہ کوئی بھی اپنے ٹیکس گوشوارے چھپا نہیں سکے گا۔ نان فائلرز کو کوئی کاروبار کرنے، گھر یا گاڑی خریدنے سے روک دیا جائے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے. اور تعمیل کو بہتر بنانے کی کوشش میں، آڈٹ کر رہا ہے، نوٹس جاری کر رہا ہے. اور نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے۔ غیر ظاہر شدہ اثاثوں کے حامل اعلیٰ قدر کے کاروبار اور دولت مند افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے. جبکہ ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال ٹیکس میں تضادات کی نشاندہی کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے ٹیکس سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں. ایک بار پھر 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے. جس سے ان لوگوں کے لیے ایک موقع فراہم کیا گیا ہے جنہوں نے 14 اکتوبر سے پہلے اپنے ریٹرن فائل نہیں کیے تھے۔