کسٹمز انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے. کسٹمز انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کو. ناقص کارکردگی اور اسمگلنگ میں. مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ختم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق. ایف بی آر نے کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ڈویژن کی تنظیم نو کی ہے،. اس کا کردار صرف نگرانی تک محدود ہے۔ مزید برآں، کسٹمز انٹیلی جنس افسران سے کنسائنمنٹ روکنے یا چھوڑنے کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر. چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے. جس میں اصلاحات اور نئے تنظیمی ڈھانچے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت. اب کسٹمز انٹیلی جنس کے پاس چھاپے یا اسٹنگ آپریشن کرنے کا اختیار نہیں رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے. کہ تمام کیسز اور ریکارڈ فوری طور پر ڈی جی انفورسمنٹ کو منتقل کیے جائیں، ان تبادلوں کی تکمیل کیلئے 12 نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
راولپنڈی، ملتان، حیدر آباد اور گوادر میں کسٹمز انٹیلی جنس کے دفاتر پہلے ہی بند کیے جا چکے ہیں. ملک بھر میں باقی دفاتر 10 سے 15 روز میں بند کر دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے تمام اختیارات ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ مزید برآں، محکمہ کے گودام اور عملہ بھی ڈی جی انفورسمنٹ کے حوالے کیا جائے گا۔