جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کر دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی صوبے میں گورنر راج کے حق میں نہیں کیونکہ یہ جمہوریت کے منافی ہے لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جا سکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کوئی حکومت نہیں ، دونوں صوبوں میں افراتفری ہے۔ ملک کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے دوبارہ الیکشن ضروری ہوں گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد کی مخالفت کر دی۔ اس حؤالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کرے گی۔ جبکہ ن لیگ سمیت کئی پارٹیاں پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔