راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)دوستی کو دشمنی میں بدلتے دیر نہیں لگتی،فیاض الحسن چوہان کل تک عمران خان پر اپنی جان فدا کرنے کے لئے ہر دم تیار رہتے تھے اور آج یہ عالم ہے کہ انہوں نے اپنے سابقہ ”مرشد “ کو لوٹا چور قرار دیتے ہوئے ان کی اہلیہ کو بھی نہیں بخشا اور بشریٰ بی بی کو ”نوسرباز “ کا خطاب دے دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق جماعت اسلامی سے ہوتے ہوئے ق لیگ اور پھر تحریک انصاف کا جھنڈا اٹھا کر اسمبلی اور وزارت کے مزے لوٹنے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر انتہائی شرمناک الزامات عائد کر دیئے ہیں ۔سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے،اس موقع پر سکھوں نے عمران خان کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا،یہ دونوں میاں ،بیوی اتنے بڑے نوسرباز،لالچی اور حریص تھے کہ اُنہوں نے وہ سونے کا لوٹا راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا،پھر پیتل کے لوٹے پر سونے کی قلعی کروا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا اور اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا،یہ ان کا کرپشن کا لیول ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کو ملائیشیا سے ایک ڈنر سیٹ ملا پرچ اور پلالیوں کا،انہوں نے پرچ پیالیاں بھی راولپنڈی کے راجہ بازار میں بیچ دیں،پھر یہ کہتے ہیں کہ میں نے دنیا دیکھی ہے،میں شہرت،عزت،وقار،پیسہ اور سب کچھ دیکھ چکا ہوں،یہ لالچی انسان اور لوٹا چور ہے،آج پوری دنیا کے سامنے میں انہیں لوٹا چور کا لقب دوں گا،بدقسمتی سے یہ پاکستان کا وہ سابق وزیر اعظم ہے جو لوٹا چور ہے،یہ بات ٹھیک ہے کہ لوٹا سونے کا تھا لیکن یہ ہے تو لوٹا چور۔انہوں نے کہا کہ آج یہ بندہ 14 اگست ہو یا 6 ستمبر، پاکستان کی عزت،وقار،خوشحالی،سالمیت،خود داری اور مستقبل کا جنازہ نکالنے میں لگا ہوا ہے کہ مجھے رہا کرو،باقی سب کچھ جائے بھاڑ میں،ان کا 14 اگست پر جو پلان ہے،یہ اس میں بھی ذلیل و خوار ہوں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو لوٹا چور قرار دیتے ہوئے بشری بی بی کو نوسر باز کا خطاب دے دیا
14
previous post