Home » حکومت عمران خان کے بیٹوں سلمان اور قاسم کو گرفتار نہیں کر سکتی۔۔۔۔۔۔فواد چوہدری نے حکومتی مشکلات میں اضافہ کرنا والی بات کر دی

حکومت عمران خان کے بیٹوں سلمان اور قاسم کو گرفتار نہیں کر سکتی۔۔۔۔۔۔فواد چوہدری نے حکومتی مشکلات میں اضافہ کرنا والی بات کر دی

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے تحریک انصاف کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کی موجودگی میں پارٹی کو کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی،حکومت بھی اسی وجہ سے پر سکون ہے،عمران خان کے بیٹے سلمان اور قاسم اگر پشاور ائیرپورٹ پر اتریں تو لاکھوں لوگ ان کا استقبال کریں گے، حکومت انہیں گرفتار نہیں کر سکتی،جیسے ججز بلیک میل ہوئے،ویسے ہی عدالتی فیصلوں کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ آج خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں مگر تحریک انصاف کی ساری توجہ اپنے کارکنان اور قائدین پر ہونی چاہیئے تھی،نہ کہ سینیٹ کی سیٹوں کی بندر بانٹ پر،عمران خان کی رہائی کیلئے کوششیں ہونی چاہیے تھیں مگر افسوس کہ موجودہ قیادت نے انہیں جیل میں رکھنے میں مرکزی کردار ادا کیا،تحریک انصاف کو سنجیدہ،بصیرت رکھنے والی قیادت کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے اصل مقصد کی طرف واپس لوٹ سکے،اگر عمران خان باہر آتے ہیں تو ساری بندر بانٹ رک جائے گی اور پارٹی کو نئی سمت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملک میں آکر قیادت سنبھالیں تو صورتحال مکمل طور پر بدل سکتی ہے،حکومت انہیں گرفتار نہیں کر سکے گی کیونکہ ان کی عالمی سطح پر ایک الگ حیثیت ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ انہیں ویزا ملتا ہے یا نہیں،اگر سلمان اور قاسم پشاور ایئرپورٹ پر اتریں گے تو لاکھوں لوگ ان کا استقبال کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز