Home » علی امین کا جانا طے تھا،وزارتِ اعلیٰ پھولوں کی سیج نہیں پلِ صراط ہے،فواد چوہدری کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی

علی امین کا جانا طے تھا،وزارتِ اعلیٰ پھولوں کی سیج نہیں پلِ صراط ہے،فواد چوہدری کی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین  نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ کا منصب کسی آسان امتحان سے کم نہیں بلکہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جو پھولوں کی سیج نہیں بلکہ پل صراط ہے،اگرچہ انہوں  نے کئی ہفتے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ علی امین گنڈاپور اس عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے مگر اب جو نیا مرحلہ شروع ہوا ہے،وہ صوبے کی سیاست کے لیے ایک نیا امتحان ہو گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے نامزد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی جواں سال اور متحرک سیاسی کارکن ہیں، جن کا تجربہ زیادہ تر احتجاجی سیاست سے جڑا ہوا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ گورننس، تنظیمی نظم و نسق اور عمران خان کے احکامات کے نفاذ جیسے اہم چیلنجز سے کس طرح نمٹتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے لیے یہ ایک موقع بھی ہے اور امتحان بھی، کیونکہ وہ ایسی حکومت سنبھالنے جا رہے ہیں جس میں ایک طرف وفاقی حکومت سے تعلقات کو متوازن رکھنا ہے، دوسری طرف پارٹی کے اندرونی اختلافات کو ختم کر کے کارکنوں کو متحرک کرنا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی قیادت سہیل آفریدی کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے، یہی ان کے لیے سب سے بڑا ایڈوانٹیج ہے، کیونکہ انہیں وہ حمایت اور اعتماد حاصل ہوگا جو شاید علی امین گنڈاپور کو حاصل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی سب سے بڑی سیاسی کمزوری یہ تھی کہ انہوں نے پارٹی کے بڑے دھڑوں اور اہم رہنماوں کو اپنے سے دور کر لیا، جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا،سہیل آفریدی کے لیے اصل امتحان یہ ہوگا کہ وہ پارٹی کے تمام گروپس کو ساتھ لے کر چلیں اور عمران خان کے وڑن کے مطابق صوبے کو سیاسی و انتظامی استحکام دیں۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کا بیان خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے والی نئی سیاسی صورتِ حال پر ایک حقیقت پسندانہ تبصرہ ہے، جو آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی صوبائی سیاست کے رخ کا تعین کرے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز