Home » فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 350 ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

فاسٹ باولر محمد عامر کیلئے اہم اعزاز، ٹی 20 کرکٹ میں 350 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 350 وکٹیں مکمل کر لیں، یہ اہم سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے پاکستانی باؤلر بن گئے۔ عامر نے یہ کارنامہ کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران انجام دیا، جہاں وہ گیانا کے خلاف اینٹیگوا اور باربوڈا فرنچائز کیلئے کھیلے۔ اس میچ میں انہوں نے 2 اہم وکٹیں لیں۔

اس طرح 350 سے زائد ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر کے عامر ایلیٹ کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔ اب وہ پاکستان کے تجربہ کار باؤلرز کی صف میں شامل ہو گئے ہیں، جس میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں اور سہیل تنویر 389 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز