Home » مشہور ٹک ٹاک اسٹار "کھابے لیم” کو امریکا سے بےدخل کر دیا گیا

مشہور ٹک ٹاک اسٹار "کھابے لیم” کو امریکا سے بےدخل کر دیا گیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

دنیا کے مشہور ٹک ٹاک اسٹار "کھابے لیم” کو امریکا سے بےدخل کردیا گیا، جہاں انہیں لاس ویگاس ایئرپورٹ پر امریکی حکام نے حراست میں لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سینیگال سے تعلق رکھنے والے کھابے لیم، جو اپنی خاموش ویڈیوز کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں، کو امیگریشن حکام نے ویزا کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا۔

امریکی امیگریشن حکام نے بتایا کہ کھابے لیم کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی، اور انہیں ڈی پورٹ نہیں کیا گیا۔ مستقبل میں دوبارہ داخلے پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔

کھابے لیم، جن کے 162 ملین فالورز ہیں، نے کورونا وبا کے دوران اپنی ویڈیوز کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔ ان کی ویڈیوز کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔

یہ واقعہ 6 جون کو پیش آیا جب 25 سالہ اٹلی کی شہریت رکھنے والے کھابے لیم لاس ویگاس پہنچے تھے۔ امریکی امیگریشن حکام نے ان کے ویزا کی مدت ختم ہونے کی بنا پر انہیں حراست میں لیا، تاہم اسی روز انہیں رضاکارانہ واپسی کی اجازت دے دی گئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز