ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بلانچیٹ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر چکی ہیں تاکہ زندگی میں دیگر دلچسپ پہلوؤں پر توجہ دے سکیں۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ "میں خود کو اب اداکارہ کہنا پسند نہیں کرتی، میں سنجیدگی سے اداکاری چھوڑنے پر غور کر رہی ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "میرے گھر والے جب بھی یہ بات سنتے ہیں تو حیران ہوتے ہیں، مگر میں واقعی کچھ نیا کرنا چاہتی ہوں۔”
کیٹ بلانچیٹ اپنے کیرئیر میں دو آسکر ایوارڈز جیت چکی ہیں، جن میں 2005 میں The Aviator کیلئے بہترین معاون اداکارہ جبکہ 2014 میں Blue Jasmine کیلئے بہترین اداکارہ شامل ہیں۔
ان کی حالیہ فلم "بلیگ بیگ” مارچ 2025 میں ریلیز ہوئی، جب کہ نئی فلم "فادر، مدر، سسٹر، برادر” کی شوٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔
اگرچہ وہ تاحال مختلف فلموں میں مصروف ہیں، لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ شہرت اور کامیابی کے باوجود وہ خود کو مکمل طور پر مطمئن محسوس نہیں کرتیں۔