Home » بالی وڈ کے مشہور اداکار منوج کمار انتقال کر گئے

بالی وڈ کے مشہور اداکار منوج کمار انتقال کر گئے

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

بالی وڈ کے مشہور اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، منوج کمار کو طبعیت خراب ہونے پر ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں دل کی پیچیدگیوں اور پھپڑوں کی خرابی کے باعث جمعہ کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

فلم انڈسٹری اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

منوج کمار 4 جولائی 1937 کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے، اور تقسیم کے بعد ان کی فیملی بھارت منتقل ہوگئی۔ انہوں نے 1957 میں بالی وڈ میں قدم رکھا، اور 1965 میں ان کی فلم "گمنام” نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

منوج کمار کو 1975 میں فلم "روٹی کپڑا اور مکان” کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا، اور وہ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما بھی رہے۔ انہیں بھارت کے سب سے بڑے سول اعزاز "پدما شری” اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز