صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار فردوس جمال:
لاہور ( اسلم مراد ) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار فردوس جمال کی اہلیہ نے. شادی کے 35 سال بعد طلاق لے لی۔
اُن کے بیٹے حمزہ فردوس نے. ایک ویڈیو پیغام میں والدہ کے اس اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا. کہ کوئی بھی عورت شادی کے 35 سال بعد خلع لینا نہیں چاہتی۔ میری والدہ میرے والد کے ساتھ پیچیدہ رشتے میں رہیں، میری والدہ نے اپنی ساری زندگی خیر کی امید میں. تکلیفوں اور پریشانیوں میں گزاری۔ اس نے مزید اپنے والد کی کوتاہیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا. کہ ان کے والد کے بارے میں بہت سی بری عادتیں تھیں. جو ان کے لیے بطور خاندان تکلیف دہ تھیں. اور میں نے اپنے والد کے بھائیوں سے بھی بات کی. لیکن انھوں نے اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا. اور اپنے بچوں اور بیوی کے خلاف چلے گئے۔
کینسر کے علاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ نے کہا کہ. “یہ ہمارے لئے ایک تکلیف دہ وقت تھا. جب انہیں کینسر ہوا۔ ہم نے اس کا مہنگا علاج کروایا۔ کسی کو اس کا تذکرہ نہیں کرنا چاہیے. کیونکہ یہ بطور بیٹوں کا ہمارا فرض تھا، لیکن چونکہ وہ اس کا ذکر ایسے کر رہے تھے. جیسے ہم نے اس کے علاج کے حوالے سے کچھ نہیں کیا. اس لیے مجھے اس کی تفصیلات آپ کو بتانی پڑیں۔
یاد رہے.کہ چند روز قبل فردوس جمال سے ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا. کہ وہ بیماری میں تنہائی کا شکار کیوں ہیں. اور ایک بوسیدہ گھر میں کیوں رہ رہے ہیں. جس کے جواب میں فردوس جمال کا کہنا تھا. کہ میں نے ساری زندگی بہت شور اور ہنگاموں میں گزاری ہے. لیکن اب میں سکون کرنا چاہتا ہوں۔