آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا، فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہو گئے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جارہے، فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔ فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔
پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی ٹی تکنیکی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔ فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔