Home » سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن فائنل میں ایمپائر کے فیصلے پر احتجاج مہنگا پڑ گیا،اوپننگ بلے باز فخر زمان کو بڑی سزا سنا دی گئی

سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن فائنل میں ایمپائر کے فیصلے پر احتجاج مہنگا پڑ گیا،اوپننگ بلے باز فخر زمان کو بڑی سزا سنا دی گئی

by ahmedportugal
54 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فخر زمان نے میچ کے اہم مرحلے میں ایل بی ڈبلیو آوٹ دیے جانے کے بعد ایمپائر کے فیصلے پر احتجاج کیا، جو کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.3 کے تحت لیول ون کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔اس کے نتیجے میں فخر زمان کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کے دو سال کے اندر چار ڈی میرٹ پوائنٹس جمع ہو جائیں تو اسے ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میچ کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فخر زمان کو ایل بی ڈبلیو آوٹ دیا گیا اور انہوں نے سخت لہجے میں فیصلے کو چیلنج کیا۔ ایمپائر کی رپورٹ کے بعد میچ ریفری نے تمام شواہد کا جائزہ لیا اور اس کے مطابق سزا کا فیصلہ جاری کیا گیا۔یہ اقدام آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں میں نظم و ضبط قائم رکھنے اور ایمپائرز کے فیصلوں کا احترام یقینی بنانے کی کوشش کے تحت کیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز