Home » فخر زمان پر پی ایس ایل 11 میں گیند چھیڑ چھاڑ کا سنگین الزام، لیول تھری چارجز عائد

فخر زمان پر پی ایس ایل 11 میں گیند چھیڑ چھاڑ کا سنگین الزام، لیول تھری چارجز عائد

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 11 کے چھٹے میچ کے دوران گیند کی حالت میں مبینہ چھیڑ چھاڑ کے الزام کے بعد لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیول تھری جرم پر چارج کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ فخر زمان نے پی ایس ایل کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گیند کی حالت میں تبدیلی کی کوشش کی، جو کہ کھیل کے اصولوں کے مطابق سنگین جرم سمجھا جاتا ہے۔پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کے دوران فخر زمان سے وضاحت طلب کی، تاہم کھلاڑی نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔ اب فخر زمان کے کیس کی مکمل سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی اور میچ ریفری سماعت کے بعد حتمی فیصلہ سنائیں گے۔واضح رہے کہ اس واقعے کے دوران کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جبکہ کراچی کنگز نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا ہدف حاصل کر لیا تھا۔ میچ کے دوران گیند کی حالت میں تبدیلی پر کراچی کنگز کو 5 رنز کی اضافی سزا بھی دی گئی تھی، جس نے میچ کو مزید دلچسپ اور تناو¿ سے بھرپور بنا دیا۔فخر زمان کے خلاف یہ چارج کھیل میں ایمانداری اور اصولوں کے نفاذ کی خاطر سنگین اقدام کے طور پر لیا گیا ہے اور یہ واقعہ پی ایس ایل کے قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف سخت پیغام بھی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز