Home » فخر زمان کی طوفانی اننگز،لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرا دیا

فخر زمان کی طوفانی اننگز،لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرا دیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 30ویں میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے دی۔فخر زمان کی دھواں دار سنچری نے میچ کا رخ لاہور قلندرز کے حق میں موڑ دیا جبکہ بولرز نے آخری اوورز میں دباو برقرار رکھتے ہوئے فتح یقینی بنائی۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم لاہور قلندرز نے بہتر بیٹنگ اور نپی تلی بولنگ کے باعث اہم کامیابی اپنے نام کی۔
ایگزو نیوز کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے تیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی، اس میچ میں شائقین کو آخری اوور تک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز سکور کیے۔ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ چارتھ اسالنکا نے 31 رنز بنائے جبکہ ڈینیئل سیمز اور عبداللہ شفیق نے بھی اہم رنز جوڑے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ دیگر بولرز میں بریٹ ہیمپٹن اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھرپور مزاحمت کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز ہی بنا سکی۔رائلی روسو 62 اور شمائل حسین 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے بولنگ میں حارث روف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔اس جیت کے ساتھ قلندرز نے اہم پوائنٹس حاصل کر لیے جبکہ ایونٹ میں مزید مقابلے دلچسپ ہو گئے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز