Home » فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے ماسٹر مائنڈ،اب ہر شریک جرم قانون کے شکنجے میں ہو گا،رانا تنویر حسین کا دعویٰ

فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے ماسٹر مائنڈ،اب ہر شریک جرم قانون کے شکنجے میں ہو گا،رانا تنویر حسین کا دعویٰ

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

شیخوپورہ(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور بانی تحریک انصاف عمران خان کے تعلقات سے متعلق سنگین انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کرتا تھا اور دونوں مکمل طور پر ایک پیج پر تھے، عمران خان کے ہر بڑے جرم میں فیض حمید کا مرکزی کردار رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ تمام شریکِ جرم قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ریاست اب کسی کے ساتھ نرمی نہیں کرے گی،فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا ہے، وہ چاہے کسی بھی عہدے پر کیوں نہ ہو، اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، فیض حمید کے معاملے کے بعد 9 مئی کے واقعات پر بھی بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز آگے بڑھیں گے۔رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے، عمران خان کی سیاست کسی عوامی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ بیرونی مفادات کے مطابق چلائی گئی،بانی پی ٹی آئی کی سیاست انڈیا اور یہودی ایجنڈے پر ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ریاستی اداروں کو کمزور اور بدنام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا اصل مشن یہی رہا ہے کہ پاکستان کے اداروں کے خلاف نفرت پیدا کی جائے اور ریاستی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا جائے۔ رانا تنویر کے مطابق 9 مئی کے واقعات اس سوچ کا عملی مظاہرہ تھے، جن کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی اور اب ان واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اب کسی دباو میں آئے بغیر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے اور جو بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، اس کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی،قوم کو گمراہ کرنے اور اداروں کے خلاف استعمال کرنے والوں کا احتساب ناگزیر ہو چکا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز