بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے، اور ان کی مداخلت پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے احکامات کے تحت تھی۔
ایک انٹرویو میں دفاعی تجزیہ کاروں اور قانونی ماہرین نے فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً یہ کہ آیا شہریوں کو فوجی عدالتوں میں مقدمے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار حارث نواز نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں فیض حمید کی مداخلت ثابت ہو چکی ہے، اور یہ عمران خان کے احکامات کے مطابق تھی۔
سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اس واقعے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواہ کوئی کتنا ہی طاقتور یا بااثر ہو، سب کو قانون کے دائرے میں آنا چاہیے۔ جبکہ بریگیڈیئر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا کہ سابق آئی ایس آئی چیف کا ایک خاص سیاسی جماعت کے ساتھ نرم رویہ ملک کے مفادات کے لیے نقصان دہ تھا۔