Home » فیصل آباد میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی،وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے تین افراد گرفتار

فیصل آباد میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی،وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے تین افراد گرفتار

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

فیصل آباد(ایگزو نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی ائی اے کے مطابق یہ نوجوان سرگودھا کے رہائشی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کیے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد این سی سی آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ایجنسی کو اطلاع ملی کہ تینوں نوجوان فیصل آباد کے جنرل بس سٹینڈ پر موجود ہیں، جس پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں جنہیں فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی نفرت انگیز، نازیبا اور غیر اخلاقی مہم کی روک تھام کی جائے گی تاکہ کسی بھی شخص کی کردار کشی یا وقار کو نقصان پہنچانے کی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت اور غیر اخلاقی مواد کی اشاعت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز