پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان آج جس سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے،اس کی اصل وجہ سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں اور “پہلے سیاست،بعد میں ریاست” کا طرزِ عمل ہے،جس نے ملک کو کھربوں روپے کے قرضوں میں جکڑ دیا،9 مئی کے بعد سے میرا پاسپورٹ بلاک ہے اور ابھی تک بحال نہیں ہوا لیکن عمران خان کے حکم کے مطابق اگر صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے افغانستان پاسپورٹ کے بغیر بھی جانا پڑا تو چلا جاؤں گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو صوبے کے پاس صرف 18 دن کی تنخواہوں کے اخراجات کے پیسے تھے مگر مشکل حالات کے باوجود مالی نظم و ضبط قائم کر کے صوبائی اکاونٹ کو 30 ارب روپے سے بڑھا کر 90 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے، پاکستان کھربوں روپے کے قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور اس سنگین صورتحال کی بنیادی وجہ سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے کا رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مشکل حالات کے باوجود مالی نظم و ضبط قائم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے، صوبے کے مالی اکاونٹ کو مستحکم بنانے کے لیے دن رات محنت کی گئی اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی اکاونٹ کو 30 ارب روپے سے بڑھا کر 90 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے زور دیا کہ اگر سابق حکومتیں ریاستی مفاد کو ترجیح دیتیں تو آج ملک کو اس بدترین معاشی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑتا، موجودہ حکومت کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور صوبے کی معیشت کو مستحکم بنانا ہے تاکہ آنے والے وقت میں پاکستان قرضوں کے بوجھ سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
کھربوں کے قرضوں میں ڈوبا پاکستان،سابق حکومتوں کی پالیسیوں نے معیشت کا جنازہ نکالا،علی امین گنڈاپور کا الزام
6