لاہور: بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں 16 مارچ سے بڑی کمی دیکھنے میں آنے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ 2025 کی دوسری ششماہی کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کیلئے ابھی تک اپنی سفارشات حکومت کو نہیں بھیجی ہیں۔
تاہم رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں 15 سے 13 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔
اگر منظوری مل جاتی ہے تو یہ عوام کیلئے ایک بڑا ریلیف ہو گا جو ملک میں مہنگائی میں کمی کے ثمرات سے لطف اندوز ہونے کے منتظر ہیں۔