Home » بڑا سیاسی دھماکہ،سردار تنویر الیاس کی ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت

بڑا سیاسی دھماکہ،سردار تنویر الیاس کی ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔اس اہم سیاسی پیش رفت کے موقع پر ان کی صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات بھی ہوئی،جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی،ممبر اسمبلی ڈاکٹر نثار انصر ابدالی،پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید اور اپنے قریبی سیاسی ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سیاسی سفر کو نئے پلیٹ فارم سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے انہیں پارٹی پرچم پہنایا اور باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر پارٹی رہنماوں نے اس شمولیت کو سیاسی محاذ پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال،آئندہ انتخابات اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سردار تنویر الیاس کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک اہم تبدیلی تصور کی جا رہی ہے،جس کے آئندہ سیاسی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک کی سیاسی صورتحال میں مسلسل تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں اور مختلف سیاسی شخصیات اپنے مستقبل کے سیاسی فیصلوں کے لیے نئی صف بندیاں اختیار کر رہی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز