Home » سب نے مجھے ڈی چوک پر اکیلے چھوڑ دیا تھا، بشریٰ بی بی

سب نے مجھے ڈی چوک پر اکیلے چھوڑ دیا تھا، بشریٰ بی بی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ حکام کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے بعد سب نے انہیں اسلام آباد کے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا۔

اطلاعات کے مطابق، پی ٹی آئی کے کارکنان 24 نومبر کے احتجاج کی قیادت کرنے والوں سے مایوس ہو گئے ہیں، خاص طور پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی سے، جب وہ 27 نومبر کی صبح اچانک میدان چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

آج جب بشریٰ پی ٹی آئی کارکن تاج الدین کے لواحقین سے ملنے گئی تو انہوں نے پارٹی کے حامیوں سے کہا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے تکلیف میں تھیں کیونکہ احتجاج کے دوران کافی اموات ہوئیں تھیں۔ کہا، میں یہاں اس لیے آئی ہوں کیونکہ خان نے مجھے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملنے کا کہا تھا۔

سابق خاتون اول نے کہا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں۔ میں خاص طور پر ان لوگوں کو نہیں چھوڑوں گی جو خان کیلئے نکلے تھے۔ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ کون سی گاڑی میری ہے۔ ڈی چوک پر میں 12:30 بجے تک اپنی گاڑی میں اکیلی تھی۔ میری گاڑی پر فائرنگ کرکے مجھے ڈی چوک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز