Home » یورپ جنگ کے دہانے پر؟ برطانیہ نے امریکہ پر انحصار ختم کرنے کا اعلان کر دیا،بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز

یورپ جنگ کے دہانے پر؟ برطانیہ نے امریکہ پر انحصار ختم کرنے کا اعلان کر دیا،بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

لندن(ایگزو نیوز ڈیسک)برطانیہ نے امریکہ پر دفاعی انحصار ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جنگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جسے یورپ کی سکیورٹی صورتحال میں ایک بڑی اور غیر معمولی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں اور برطانیہ کو اب کسی تاخیر کے بغیر خود کو تیار کرنا ہو گا۔برطانوی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ کے خلاف دشمن ریاستوں کی انٹیلیجنس سرگرمیوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سرگرمیاں صرف جاسوسی تک محدود نہیں بلکہ سائبراٹیک، اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔کرنل ایسکاٹ کارنز نے کہا کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک کو جنگی تیاریوں کے لیے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کرنا ہو گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ پچاس سے ساٹھ برس کے دوران برطانیہ نے عملی طور پر اپنا دفاع امریکا کو آوٹ سورس کر رکھا تھا تا ہم بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں یہ حکمت عملی اب قابلِ عمل نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو اب امریکا پر دفاعی انحصار ترک کرتے ہوئے اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود اٹھانا ہو گی۔

برطانوی وزیر کے مطابق موجودہ خطرات روایتی جنگ تک محدود نہیں بلکہ ہائبرڈ وارفیئر، خفیہ کارروائیاں اور سائبراٹیک بھی اس کا حصہ ہیں،جن سے نمٹنے کے لیے دفاعی ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے۔اسی تناظر میں برطانوی حکومت نے ایک نئی ڈیفنس کاونٹر انٹیلیجنس یونٹ کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے،جس کا مقصد مخالف ریاستوں کی جاسوسی کارروائیوں کا سراغ لگانا اور انہیں بروقت ناکام بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ نیا یونٹ جدید ٹیکنالوجی،خفیہ معلومات کے تبادلے اور اتحادی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے برطانیہ کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنائے گا۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کا موثر جواب دیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یورپی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں روس کے ساتھ ممکنہ بڑے تصادم کے لیے ذہنی اور عملی طور پر تیار رہنا چاہیے۔نیٹو سربراہ کے مطابق ایسا تصادم اپنی شدت میں پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے برابر ہو سکتا ہے،جس کے اثرات پورے یورپ اور اس سے باہر تک محسوس کیے جائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز