Home » یورپ میں ہیٹ ویو کا وار اور گرمی کی قیامت خیزی،اموات کی تعداد 1300 سے تجاوز،ایمرجنسی نافذ،نظام زندگی مفلوج

یورپ میں ہیٹ ویو کا وار اور گرمی کی قیامت خیزی،اموات کی تعداد 1300 سے تجاوز،ایمرجنسی نافذ،نظام زندگی مفلوج

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

جنیوا(ایگزو نیوز ڈیسک)یورپ بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر نے انسانی زندگی کو بری طرح متاثر کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر دی ہے جبکہ متعدد ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کے بعد ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ہیٹ ویو کے باعث ہسپتالوں،ایمرجنسی سروسز اور ٹرانسپورٹ نظام پر غیر معمولی دباو دیکھنے میں آ رہا ہے،جس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر نے انسانی زندگی، صحت کے نظام اور روزمرہ سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر دیا ہے،جہاں 21 جون سے اب تک 1300 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔متعدد یورپی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جانے کے باعث ہسپتالوں، ریسکیو اداروں اور ایمرجنسی سروسز پر غیر معمولی دباو دیکھنے میں آ رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق حالیہ ہیٹ ویو نے براعظم یورپ کے مختلف خطوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،جس کے نتیجے میں طبی امداد کے لیے آنے والی کالز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ صحت کے مراکز میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپ کے بیشتر مکانات،دفاتر اور تعلیمی ادارے اس قدر شدید گرمی کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں،جس کی وجہ سے انسانی جانوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔فرانس میں صورتحال خاص طور پر تشویشناک قرار دی جا رہی ہے،جہاں سرکاری ادارے پبلک ہیلتھ فرانس کے مطابق حالیہ دنوں میں متوقع شرح کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 24 جون کے بعد اموات میں تیزی سے اضافہ نوٹ کیا گیا،جس نے حکام کو مزید ہنگامی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جون سے جاری گرمی کی لہر کے دوران دریاوں،نہروں اور سوئمنگ پولز میں نہاتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 تک پہنچ چکی ہے کیونکہ شہری شدید گرمی سے بچنے کے لیے پانی کا رخ کر رہے ہیں۔دوسری جانب جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ میں شدید درجہ حرارت نے ٹرانسپورٹ نظام کو بھی متاثر کیا ہے۔حکام کے مطابق گرمی کے باعث سڑکوں کا اسفالٹ پگھل گیا جبکہ کئی مقامات پر ٹرام کی پٹریاں اور جوائنٹس متاثر ہونے سے ٹرام سروس معطل کر دی گئی،جس کی بحالی پیر تک متوقع ہے۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ بزرگ افراد،بچے اور دائمی امراض میں مبتلا شہری اس صورتحال میں سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں۔عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں،پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے محفوظ رہا جا سکے۔یورپ میں جاری یہ غیر معمولی موسمی صورتحال ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی واضح عکاسی کرتی ہے،جس کے باعث مستقبل میں ایسے واقعات کے مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز