Home » ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا خوفناک حملہ،زوردار دھماکے کے بعد فائرنگ،تین ہلاک،آپریشن جاری

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا خوفناک حملہ،زوردار دھماکے کے بعد فائرنگ،تین ہلاک،آپریشن جاری

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

ڈی آئی خان(ایگزو نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لرزہ خیز کارروائی،پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی پولیس کیڈٹس کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن اور مزید دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق دہشت گردوں  نے ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر سات سے دس خوارجی دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا اور اندر داخل ہو گئے،اطلاع ملتے ساتھ ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس ٹریننگ سینٹر کو گھیر لیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اُس وقت کیا گیا جب دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹریننگ سینٹر کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی،جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور دھماکے کے فوری بعد دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے تا ہم مستعد اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو موقع پر ہلاک کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سجاد احمد کے مطابق،دہشت گردوں کے قبضے سے تین دستی بم برآمد کیے گئے جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔حملے کے دوران پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک پولیس باورچی بھی زخمیوں میں شامل ہے۔پولیس اور کمانڈوز کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے اور ٹریننگ سینٹر کا مکمل گھیراو کیا جا چکا ہے۔البرق فورسز اور بکتر بند گاڑیاں آپریشن میں شریک ہیں۔دوسری جانب ایگزو ذرائع کا کہ کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے اس حملے میں سات سے آٹھ کیڈیٹس کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ڈی پی او کے مطابق کلیئرنس آپریشن تا حال جاری ہے اور مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کا مقصد پولیس ٹریننگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچانا تھا تا ہم پولیس کی فوری کارروائی نے دہشت گردوں کے منصوبے کو  ناکام  بنا دیا۔سیکیورٹی اداروں  نے علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز