Home » برطانوی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم کے برابر سیکیورٹی دے دی گئی

برطانوی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم کے برابر سیکیورٹی دے دی گئی

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset
انگلش ٹیم کو وزیر اعظم کے برابر

انگلش ٹیم کو وزیر اعظم کے برابر:

لاہور (اسلم مراد ): انگلش کرکٹ ٹیم کے پاکستان پہنچنے کے بعد. انہیں وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان کے برابر سیکیورٹی دے دی گئی ہے. اس حوالے سے شہباز شریف کی ہدایت پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق. سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد. پاکستان سرزمین پر بیس سال کے قریب کرکٹ کےدروازے بند رہے. جس کےبعد ٹیموں کو بہتر سیکیورٹی دی جانے لگی. تاہم پاکستان کے حالات کے پیش نظر اس سیکیورٹی میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے. اور اب انگلش ٹیم کو وزیر اعظم کے برابر سیکیورٹی دے دی گئی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 2024 کے دورے کے دوران. پاکستان نے انہیں ملک کے صدر کے برابر سیکیورٹی فراہم کی۔ یہ غیر معمولی حفاظتی انتظام وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد سامنے آیا. جس میں وزارت داخلہ کو مکمل VVIP تحفظ کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔ یہ اقدام بین الاقوامی ٹیموں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے وسیع تر عزم کا حصہ تھا. خاص طور پر ملتان اور راولپنڈی جیسے اہم میچوں کے مقامات پر. یہ بلند تر اقدامات ہائی پروفائل بین الاقوامی دوروں کے دوران کرکٹ ڈپلومیسی. اور کھلاڑیوں کی حفاظت دونوں کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں. جس کے تحت انگلش ٹیم کے روٹ پر تمام راستوں کو قناتیں لگا کر بند کیا جائے گا۔ ان کے دورے اورٹیسٹ کے دوران فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز