انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ:
راولپنڈی ٹیسٹ میں. انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری۔ مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے۔
آخری ٹیسٹ میچ میں. مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. تو شاہینوں نے 56 رنز پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ حاصل کر لی تھی۔ اس کے بعد. قومی ٹیم کو دوسری کامیابی 70 جبکہ تیسری کامیابی. 80 کے سکور پر ملی۔ زیک کرولی کو نعمان علی نے. 29 رنز پر آوٹ کیا۔ اس کے بعد اولی پوپ کو 3 جبکہ جو روٹ کو 5 رنز پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے. مہمان انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کیں ہیں۔ سیمر گس اٹکنسن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ لیگ اسپنر ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس کو باہر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل (وائس کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون:
زیک کرولی، بین ڈکیٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ، شعیب بشیر
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ جبکہ دوسرے میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔