ٹیم کی بیٹنگ بھی لڑکھڑا گئی:
ملتان ٹیسٹ کے چوتھے دن بولنگ کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ بھی لڑکھڑا گئی۔ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے۔
823 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ صفر پر عبداللہ شفیق کی گری، جس کے بعد صائم ایوب اور کپتان شان مسعود نے 29 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن کپتان 11 رنز پر ہی ساتھ چھوڑ گئے۔ تیسری وکٹ بابر اعظم کی گری جنہوں نے صرف 5 رنز بنائے اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ دن کے اختتام پر سلمان علی آغا 41 جبکہ عامر جمال 27 رنز پر کھیل رہے تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ہیری بروک کے 317 جبکہ جو روٹ کے 262 رنز کی بدولت پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی۔
تیسرے دن کا کھیل:
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی تھی اور انگلینڈ نے میزبان کے 556 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لیے تھے۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے دن کے آغاز میں ہی مہمان ٹیم کے اوپنر زیک کرولی کو آوٹ کر دیا تھا۔ وہ اپنے کل کے اسکور میں صرف 14 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔ زیک کرولی کے آوٹ ہونے کے بعد جو روٹ کا ساتھ دینے کیلئے بین ڈکٹ آئے جنہوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75 گیندوں پر 84 رنز بنائے، اُن کو عامر جمال نے آوٹ کیا۔ بین ڈکٹ کے بعد روٹ کا ساتھ دینے کیلئے ہیری بروک آئے اور دونوں نے جم کر پاکستانی گیند بازوں کی دھلائی کی۔ تیسرے دن کے اختتام پر روٹ ناقابل شکست 176 جبکہ ہیری 141 پر کریز پر موجود تھے۔
دوسرے دن کا کھیل:
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر. مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کے 556 رنز کے ہدف کے تعاقب میں. ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے۔
انگلش بلے بازوں نے. اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا. تو کپتان اولی پوپ صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہوگئے. اُن کا کیچ عامر جمال نے لیا۔ جس کے بعد اوپنر زیک کرولی کا ساتھ دینے کیلئے. جو روٹ آئے اور دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر پاکستانی بولروں کا مقابلہ کیا. اور دن کے اختتام پر 96 رنز بنائے۔ زیک کرولی 64 جبکہ جو روٹ 32 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل. ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں. پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن سلمان علی آغا کی ناقابل شکست سنچری. اور سعود شکیل کے 82 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز کے خاتمے پر 556 رنز بنائے تھے۔
پہلے دن کا کھیل:
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں. پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے. ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. تو اوپنر صائم ایوب صرف 4 رنز پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جس کے بعد شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا. اور ٹیم مشکل سے نکالتے ہوئے 250 رنز سے زیادہ کی شراکت داری قائم کی۔ کپتان شان مسعود نے 151 رنز بنائے. اُن کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ جبکہ عبداللہ شفیق نے 10 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔
دونوں سیٹ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد. اسٹار بلے باز بابر اعظم اور قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے. انگلش گیند بازوں کو ٹف ٹائم دیا. لیکن پہلے دن کے اختتام سے کچھ دیر پہلے. بابر اعظم 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں میں 61 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ بابر کے جانے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کھیلنے کیلئے آئے تو پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ کل سعود شکیل 35 جبکہ نسیم شاہ صفر سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔
پاکستان الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد
انگلینڈ الیون:
زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر