پلیئنگ الیون کا اعلان:
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ملتان میں. پیر (7 اکتوبر) سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق. 33 سالہ بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اُن کی جگہ ٹاپ آرڈر بلے باز اولی پوپ. پیر سے ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے. جو 7 اکتوبر 2024 کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والا ہے۔ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے. کپتان بین اسٹوکس کے باہر ہونے کے بعد. اولی پوپ اسٹینڈ ان کپتان کے طور پر کام کریں گے۔ سٹوکس کی غیر موجودگی اس وقت ہوئی. جب وہ سیزن کے شروع میں لگنے والی چوٹ سے مناسب طریقے سے صحت یاب ہونے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔
زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر
واضح رہے. کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 اکتوبر تک اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔