لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔
میچ قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ اہم ہے۔
میچ سے پہلے دونوں ٹیموں نے اسٹیڈیم میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے انگلینڈ کو دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے اسپنرز سے تعاون کی امید ظاہر کی۔
دوسری جانب میچ سے پہلے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپیشل برانچ نے ڈریسنگ روم، واش روم سمیت مختلف حصوں کی چیکنگ کی۔ جبکہ میچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل، پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا۔ میچ کے دوران ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔