Home » دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا گیا،افغان سرزمین سے دہشت گردی نا قابل قبول،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان

دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا گیا،افغان سرزمین سے دہشت گردی نا قابل قبول،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

کوئٹہ(ایگزو نیوز ڈیسک)بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی  نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی نا قابل قبول ہے، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے فتنہ الخوارج اور سرحد پار سے دشمن عناصر کے خلاف پاک افواج کی کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج  نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے،جس پر پوری قوم فخر محسوس کرتی ہے، سرحدوں کے دفاع میں جان قربان کرنے والے جوان ملک کی غیرت،بہادری اور عزم کی علامت ہیں۔سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیا جائے گا،ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں،پاک فوج نے دشمن کے مراکز کو موثر اور بھرپور کارروائی کے ذریعے تباہ کر کے واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افغان طالبان اور ان کے بھارتی سرپرست عناصر کی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نے سرحدی محاذ پر دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا،جس سے دشمن کی جارحانہ حکمت عملی بری طرح ناکام ہوئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندی نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے،قوم اپنے شہداء کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے،جنہوں نے ملک کی سلامتی اور عزت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، بلوچستان کے عوام اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی قربانیاں قوم کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کے درمیان اتحاد ہی دشمن کی سب سے بڑی ناکامی ہے،پاک فوج نے جس طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دیا،اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز