Home » کھیل کے میدان میں سوریا کمار یادیو کا جذباتی پیغام،پہلگام متاثرین کے ساتھ،جیت بھارتی مسلح افواج کے نام

کھیل کے میدان میں سوریا کمار یادیو کا جذباتی پیغام،پہلگام متاثرین کے ساتھ،جیت بھارتی مسلح افواج کے نام

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف فتح کو اپنی سالگرہ کا سب سے قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی عوام اور مسلح افواج کے نام کردیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا کہ یہ جیت ذاتی خوشی سے بڑھ کر قومی فخر کا لمحہ ہے۔ ان کے بقول: “یہ میرے لیے نہیں بلکہ بھارت کے لیے ریٹرن گفٹ ہے، سالگرہ پر اس سے بڑا تحفہ نہیں ہوسکتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے آخری لمحات میں چھکا مار کر فتح مکمل کرنا ان کے اہداف میں شامل تھا، اور وہ چاہتے تھے کہ آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہیں تاکہ ٹیم کو بھرپور اعتماد ملے۔بھارتی کپتان نے پاکستان کے خلاف جیت کو کسی غیر معمولی معرکے کے بجائے عام مقابلے جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا ہر حریف کے لیے یکساں تیاری کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپنرز بھارت کی طاقت ہیں اور یہ حکمتِ عملی آج بھی کارگر رہی، جیسا کہ ماضی میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہوا تھا۔میچ کے بعد بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین شپ کے تقاضوں کے برعکس پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تاہم سوریا کمار نے گفتگو میں اس پہلو کو گول کر دیا اور اپنی بات کا رخ سیدھا قومی بیانیے کی طرف موڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ جیت ہم نے بھارتی مسلح افواج اور اپنے عوام کے نام کی ہے۔سوریا کمار یادیو کے ان بیانات نے کھیل کے میدان میں ہونے والی جیت کو ایک بار پھر سیاسی اور جذباتی رنگ دے دیا ہے، جس پر بھارتی میڈیا میں بھی بھرپور چرچا جاری ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز