Home » ایلون مسک نے دو دروازوں والی روبوٹیکسی کی نقاب کشائی کر دی

ایلون مسک نے دو دروازوں والی روبوٹیکسی کی نقاب کشائی کر دی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset
روبوٹیکسی کی نمائش

روبوٹیکسی کی نمائش:

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے. ایک شاندار تقریب میں دو گل ونگ دروازوں اور بغیر اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل کے ایک روبوٹیکسی کی نمائش کی ہے۔

اس موقع پر. مسک ایک "سائبر کیب” میں اسٹیج پر پہنچے جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا. کہ اس کی پیداوار 2026 میں شروع ہوگی. اور اس کی قیمت 30,000 ڈالر سے بھی کم ہوگی۔ انہوں نے کہا. کہ وقت کے ساتھ آپریشن پر 20 سینٹ فی میل لاگت آئے گی. اور چارجنگ انڈکٹو ہوگی. جس کیلئے کسی پلگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا. کہ یہ کاریں مصنوعی ذہانت اور کیمروں پر انحصار کرتی ہیں. اور انہیں دوسرے ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہے۔ مسک نے کہا. آج رات یہاں ہمارے پاس 50 مکمل طور ڈرائیور لیس کاریں ہیں۔

مسک نے ایک بڑی خود چلنے والی گاڑی بھی دکھائی. جسے روبووان کہا جاتا ہے۔ اور جو 20 افراد کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اُن کا منصوبہ خود چلنے والی ٹیسلا ٹیکسیوں کا ایک بیڑا چلانے کا ہے. جسے مسافر ایک ایپ کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں ۔ انفرادی ٹیسلا مالکان بھی اپنی گاڑیوں کو روبوٹیکسس کے طور پر درج کرکے ایپ پر پیسہ کما سکیں گے ۔

لاس اینجلس ، کیلیفورنیا کے قریب وارنر بروس اسٹوڈیو میں جمعرات کی تقریب کا عنوان "وی ، روبوٹ” ہے۔ جو امریکی مصنف آئزک ایسموف کی "آئی ، روبوٹ” سائنس فکشن مختصر کہانیوں کی طرف ایک واضح اشارہ ہے ، لیکن مسک کے اس اصرار کی بھی بازگشت ہے کہ ٹیسلا کو "ایک آٹو میکر کے بجائے اے آئی روبوٹکس کمپنی کے طور پر سوچا جانا چاہیے” ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز