Home » ایلون مسک کی دولت میں ایک ہی دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا حیران کن اضافہ

ایلون مسک کی دولت میں ایک ہی دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا حیران کن اضافہ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
امیر ترین شخص ایلون مسک

امیر ترین شخص ایلون مسک:

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی. دولت میں ایک ہی دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے. کہ ایلون مسک کی الیکڑک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث اُن کی دولت میں. ایک ہی دن 33 عشاریہ 5 بلین ڈالر کا حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے. کہ جتنے پیسے ایلون مسک نے. ایک دن میں کمائے ہیں اتنا تو کچھ ملکوں کا بجٹ بھی نہیں ہوتا۔

ٹیسلا کے حصص میں 22 فیصد اضافے کی بدولت. 53 سالہ مسک کی مالیت اب 270 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا. کہ دنیا کی سب سے بڑی ای وی بنانے والی کمپنی کی جانب سے. اپنی تیسری سہ ماہی کی آمدنی جاری کرنے کے بعد اسٹاک میں اضافہ ہوا، جس نے 2023 کے موسم گرما کے بعد اس کا سب سے بڑا سہ ماہی منافع ظاہر کیا۔

یاد رہے. کہ مسک کی دولت کا ایک بڑا حصہ تقریبا 75 فیصد-ٹیسلا کے حصص اور آپشنز سے حاصل ہوتا ہے۔ مسک نجی خلائی شعبے کی کمپنی اسپیس ایکس ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی کے بھی مالک ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز