دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اوپن اے آئی کو خریدنے کے لیے 97.4 ارب ڈالر کی بولی لگا دی۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، مسک کے وکیل نے اوپن اے آئی کے بورڈ کو یہ پیشکش جمع کرائی۔ تاہم، اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمین نے پیشکش مسترد کر دی اور طنزیہ طور پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ "ہم اوپن اے آئی نہیں بیچ رہے، مگر اگر چاہیں تو ٹوئٹر 9.74 ارب ڈالر میں بیچنے کے لیے تیار ہیں۔”
مسک اور آلٹمین کے درمیان تنازعہ جاری ہے۔ مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی لیکن 2018 میں اس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ 2023 میں مسک نے اپنی اے آئی کمپنی "xAI” قائم کی۔