لاہور: ( اسلم مراد ) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 526ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے172 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ28کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17 کمرشل،7زرعی اور502 ڈومیسٹک تھے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ84ہزار571 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ 56 لاکھ89 ہزار254 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو337روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ22ہزار 589ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ5 ہزار58 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر37 ہزار959 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بجلی چوروں کو اب تک13 کروڑ42 لاکھ 29 ہزار761 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب82 کروڑ29 لاکھ77 ہزار 979 روپے ہے۔