Home » بجلی مزید مہنگی،نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں 1.42 روپے اضافہ کر دیا

بجلی مزید مہنگی،نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں 1.42 روپے اضافہ کر دیا

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)بجلی کے نرخوں میں ایک اور نمایاں اضافہ سامنے آ گیا ہے جس نے پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا )کے حالیہ فیصلے کے بعد فی یونٹ قیمت میں 1.42 روپے کا اضافہ لاگو ہو گیا ہے،جو ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین پر براہِ راست اثر انداز ہو گا،یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عوام پہلے ہی بڑھتے ہوئے بجلی بلوں اور معاشی دباو سے شدید پریشان ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھا دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ قیمت میں 1.42 روپے اضافہ کیا گیا ہے جو فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت منظور کیا گیا ہے۔یہ اضافہ ملک بھر کے تمام صارفین پر لاگو ہوگا، جن میں کراچی کے صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں۔ تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق یہ اضافہ اپریل 2026 کے بجلی کے بلوں میں شامل کیا جائے گا،جس کے بعد صارفین کو مزید مہنگے بلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل جنوری میں بھی بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے باعث پہلے ہی عوام پر اضافی مالی دباو موجود ہے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تسلسل نے بجلی کے بلوں کو مسلسل بڑھا دیا ہے،جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی لاگت اور درآمدی ایندھن پر انحصار اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں،جس کے باعث بجلی کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔گزشتہ چار برسوں کے دوران بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے،جس نے عام صارف کے لیے بجلی کے استعمال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔اس صورتحال نے معاشی دباو میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ عوامی سطح پر تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز