Home » الیکشن ٹریبونل نے تیمور جھگڑا کی درخواست خارج کرتے ہوئے ن لیگ کے جلال خان کی کامیابی درست قرار دے دی

الیکشن ٹریبونل نے تیمور جھگڑا کی درخواست خارج کرتے ہوئے ن لیگ کے جلال خان کی کامیابی درست قرار دے دی

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی کے 79 پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا ہے جبکہ اس حوالے سے ٹریبونل نے تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے جلال خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ن لیگ کے امیدوار دھاندلی کے ذریعے کامیاب ہوئے۔ درخواست گزار کے مطابق فارم 45 کے تحت وہ بھاری اکثریت سے کامیاب تھے، تاہم فارم 47 کے ذریعے جلال خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے بھی اعتراضات دائر کیے تھے، تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی گئی، جس کے بعد وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے۔سماعت کے دوران ن لیگ کے وکیل نے انتخابی عذرداری پر متعدد قانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے الیکشن قوانین کے کئی بنیادی تقاضے پورے نہیں کیے۔

وکیل کے مطابق انتخابی عذرداری میں اہم قانونی خامیاں موجود ہیں،جن میں سب سے نمایاں یہ ہے کہ درخواست گزار نے اپنے والد کا نام بھی غلط درج کیا،جو کہ انتخابی قوانین کے تحت ایک سنگین تکنیکی غلطی ہے۔ن لیگ کے وکیل نے مزید دلائل دیے کہ الیکشن رولز کے مطابق انتخابی عذرداری میں تمام حقائق کا درست اور مکمل ہونا لازمی ہے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست نہ صرف معلوماتی غلطیوں سے بھرپور ہے بلکہ دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے،اس لیے ایسی عذرداری پر مزید کارروائی نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کر دی اور پی کے 79 پشاور سے جلال خان کی کامیابی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔الیکشن ٹریبونل کے مطابق انتخابی قوانین کی عدم تعمیل اور تکنیکی خامیوں کے باعث درخواست قابلِ سماعت نہیں تھی، جس کے نتیجے میں نون لیگ کے امیدوار کی کامیابی کو درست قرار دیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز