Home » الیکشن کمیشن کا ایکشن،مراد سعید سینیٹ رکنیٹ سے نا اہل قرار،نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کا ایکشن،مراد سعید سینیٹ رکنیٹ سے نا اہل قرار،نوٹیفکیشن جاری

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے بڑا اقدام کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، فیصلے کے تحت مراد سعید کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے جبکہ نااہلی آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ایک شق ایچ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی سینیٹ رکنیت ختم کر دی ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مراد سعید کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے ان کی جنرل نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید کی نااہلی آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ایک شق ایچ کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ وہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے سزا یافتہ ہیں، جہاں انہیں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد وہ رکنیت کے اہل نہیں رہے۔ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ صادر کیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف مراد سعید کی رکنیت ختم ہوئی بلکہ سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی ایک اہم نشست بھی خالی ہو گئی ہے۔ آئینی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ ہونے کی صورت میں منتخب نمائندے کی نااہلی ایک واضح آئینی تقاضا ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے عملدرآمد کیا۔سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات نہ صرف سینیٹ کی عددی صورتحال پر پڑ سکتے ہیں بلکہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے اس معاملے پر ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج بھی کیا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد اب متعلقہ نشست پر نئے سینیٹر کے انتخاب کے لیے آئینی طریقہ کار کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز