Home » الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابی شیڈول جاری کر دیا،مظفر گڑھ اور فیصل آباد میں 23 نومبر کو ووٹنگ ہو گی

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابی شیڈول جاری کر دیا،مظفر گڑھ اور فیصل آباد میں 23 نومبر کو ووٹنگ ہو گی

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے صوبہ پنجاب کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، ان حلقوں میں مظفر گڑھ کی نشست پی پی 269 اور فیصل آباد کی دو نشستیںپی پی115 اور پی پی116 شامل ہیں، جہاں 23 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔
ایگز و نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی 13 سے 15 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی،امیدوار 3 نومبر تک اپنے کاغذات واپس لینے کے مجاز ہوں گے، جس کے بعد 4 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے جائیں گے۔انتخابی انتظامات کے لیے مظفر گڑھ کے ضمنی انتخاب میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر عثمان طاہر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ فیصل آباد میں پی پی 115 کے لیے اشفاق احمد اور پی پی 116 کے لیے عمران عصمت پنوں ریٹرننگ آفیسر نامزد کیے گئے ہیں،اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کو بھی اہم انتظامی کردار دیا گیا ہے تا کہ پورے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔یاد رہے کہ فیصل آباد کی نشست پی پی115 سابق رکن اسمبلی شاہد جاوید کی نا اہلی کے باعث اور پی پی116 محمد اسماعیل کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھیں جبکہ مظفر گڑھ کی نشست پی پی269 بھی اسی تناظر میں خالی قرار دی گئی تھی،اب ان نشستوں کو پر کرنے کے لیے عوامی نمائندگی کا عمل دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ماہرین انتخابی امور کے مطابق مقررہ شیڈول کے تحت تمام مراحل کی بروقت تکمیل سے حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں کو نئی زندگی ملے گی اور عوامی نمائندگی کی کمی دور ہو گی۔ اس موقع پر سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار اپنی انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام بھی اپنی سیاسی ترجیحات طے کرنے کے عمل میں دکھائی دے رہے ہیں۔انتخابی کمیشن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدارانہ رکھنے کے لیے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ مبصرین کے مطابق 23 نومبر کے یہ ضمنی انتخابات مقامی سطح پر سیاسی توازن کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز