Home » پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار،امدادی اداروں کو غزہ میں بلا رکاوٹ رسائی دینے کا مطالبہ

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار،امدادی اداروں کو غزہ میں بلا رکاوٹ رسائی دینے کا مطالبہ

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی امدادی اداروں کو بلا روک ٹوک رسائی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اس مشترکہ اعلامیے میں پاکستان،مصر،انڈونیشیا،اردن،قطر،سعودی عرب،ترکیہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں،جنہوں نے غزہ کی انسانی صورتحال پر اپنی مشترکہ ذمہ داری اور فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق شدید بارشیں اور غیر مستحکم موسمی حالات انسانی بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ بنیادی سہولیات کی بحالی میں سست روی اور اشیا کی شدید قلت نے غزہ کی موجودہ صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔ اس صورتحال میں 19 لاکھ سے زائد بے گھر افراد ناکافی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ سیلاب زدہ کیمپ، تباہ شدہ خیمے، منہدم عمارتیں، شدید سردی اور غذائی قلت نے عوام کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بچے، خواتین اور بزرگ افراد سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ انسانی امداد فراہم کرنے والے اداروں کے کردار کی تعریف کی گئی اور زور دیا گیا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ اور این جی اوز کو غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کی اجازت دے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ انسانی امداد میں عالمی اداروں کا کردار ناگزیر ہے اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔اس کے علاوہ اعلامیے میں عالمی برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری اور موثر اقدامات کرے تا کہ انسانی بحران کو بڑھنے سے روکا جا سکے اور متاثرہ افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ اس صورتحال میں فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد فراہم کرنا ایک اخلاقی اور انسانی فرض ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز