قصور میں ایک منی وین نالے میں گرنے سے کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا جہاں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی منی وین نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 کی شناخت مقصود، سنی، سلیم، عمران اور لبا کے نام سے ہوئی ہے۔
پاکستان میں سڑک حادثات کافی عام ہیں جس کی وجہ سے یہ خطرناک ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے پاس مہلک ٹریفک حادثات کے لیے دنیا کے بدترین ریکارڈز میں سے ایک ہے، جس کا ذمہ دار ناقص سڑکوں، گاڑیوں کی خراب دیکھ بھال اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہے۔