بدھ, مارچ 26, 2025
Home » تیس سے زائد ممالک میں عید الفطر کی پیشگوئی

تیس سے زائد ممالک میں عید الفطر کی پیشگوئی

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے سال 1446 ہجری کیلئے شوال کے چاند کے مشاہدے کی پیش گوئی کی ہے اور 2025 میں عید الفطر کی تاریخ واضح کی ہے۔

ادارے نے بتایا کہ شوال کا چاند 29 مارچ 2025 کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کے بعد پیدا ہوگا۔ یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 11 منٹ تک قاہرہ میں نظر آئے گا، جبکہ مصر کے دیگر علاقوں میں 9 سے 12 منٹ تک آسمان پر رہے گا۔

انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں میں بھی شوال کا چاند غروب آفتاب کے بعد 3 سے 19 منٹ تک دکھائی دے گا۔ تاہم، کوالالمپور (ملائیشیا) میں چاند غروب آفتاب سے 5 منٹ پہلے اور جکارتہ (انڈونیشیا) میں 7 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا۔

انسٹی ٹیوٹ نے ان شہروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جہاں 29 مارچ 2025 کو شوال کا چاند دیکھا جا سکتا ہے، جن میں قاہرہ، اسکندریہ، سوہاج، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، بغداد، ریاض، دبئی، کوالا لمپور، جکارتہ، لندن، واشنگٹن اور ماسکو سمیت 30 سے زائد شہروں کے نام شامل ہیں۔ ادارے نے وضاحت کی کہ 30 مارچ 2025 کو ان علاقوں میں عید الفطر منائی جا سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز